’گو نیازی گو‘ کی گونج میں 31.3 کھرب خسارے کا بجٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت کے وزیر حماد اظہر نے منگل کو 3137 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کر دیا ہے جبکہ دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی and عماد خالق

  1. بجٹ میں مجموعی مالیاتی خسارہ 3137 ارب روپے ہوگا

  2. بریکنگ, قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں میں بجٹ دستاویزات بانٹے جا رہے ہیں

    بجٹ
  3. بریکنگ, کم از کم تنخواہ 17500 روپے مقرر

  4. بریکنگ, تنخواہوں میں اضافہ

    حماد اظہر کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ 2017 کی جاری تنخواہ پر ہو گا

    • گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف
    • گریڈ 17 سے 20 کے ملازمین کے لیے 5 فیصد ایڈہاک ریلیف
    • گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو گا
  5. بجلی اور گیس کے لیے 40 ارب روپے کی سبسڈی

  6. بریکنگ, وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کی تنخواہ میں 10 فیصد کمی

  7. بریکنگ, پنشن میں 10 فیصد اضافہ

  8. بریکنگ, گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو گا

  9. زرعی شعبے کے لیے 280 روپے کا پروگرام

  10. خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات کے لیے 152 ارب روپے

  11. غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت

    حکومت کے غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت بنائی ہے۔

    دس لاکھ افراد کو خصوصی صحت کارڈ دیا جائے گا۔

    عمر رسیدہ افراد کے لیے احساس گھر پروگرام شروع کیا گیا ہے

    معذور افراد کووہیل اور خصوصی آلات دیے جائیں گے۔

    ماہانہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضہ دیے جائے گے پاکستان بناؤ سرٹیکفیٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے

  12. بریکنگ, حکومتی اخراجات میں 23 ارب کی کمی

    حکومت کے اخراجات میں کمی کر کے اسے 460 ارب سے 437 ارب تک لایا جائے گا۔

  13. ٹیکس اصلاحات اولین ترجیح ہے

  14. 1800 ارب کا ترقیاتی بجٹ

    • قومی ترقیاتی پروگرام کا کل حجم 18 سو ارب روپے ہو گا۔
    • اس میں سے 950 ارب روپے وفاق خرچ کرے گا۔
    • اس میں سے 70 ارب ڈیم کے منصوبوں پر خرچ ہو گا، 15 ارب بھاشا ڈیم اور 20 ارب مہمند ڈیم کی زمین کے حصول کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
    • 55 ارب داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے
    • 24 ارب روپے حویلیاں سے تھاکوٹ موٹروے پر خرچ کیے جائیں گے
    • سمبڑیال موٹروے بھی تعمیر کی جائے گی
    • انسانی ترقی کے لیے حکومت نے 60 ارب روپے مختص کیے ہیں
    • ہائر ایجوکیشن کے لیے 45 ارب روپے دیے جائیں گے
    • زراعت کے شعبے کو وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے 1اعشاریہ 2 کھرب روپے ملیں گے
    • ساڑھے 45 ارب روپے کراچی میں نو منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں
    • بلوچستان ترقیاتی پیکج کو 10 اعشاریہ 4 ارب روپے ملیں گے اور تیس ارب روپے پانی کے منصوبوں کو ملیں گے۔
  15. بلاول بھٹو کی ایوان میں آمد

    قائدِ حزبِ اختلاف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاوہ بھٹو بھی ایوان میں آ گئے ہیں۔

  16. بجٹ کے رہنما اصول

    • یرونی خسارے میں کمی کی جائے گی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب ڈالر سے کم کر کے 6.5 ارب ڈالر تک لایا جائے گا۔
    • درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔
    • آزادانہ تجارتی معاہدوں کو دیکھا جائے گا۔
    • سول و عسکری حکام نے اپنے اخراجات میں مثالی کمی کا اعلان کیا ہے۔
  17. بریکنگ, دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے پر برقرار

    حماد اظہر نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور یہ 1150 ارب روپے پر برقرار رہے گا۔

    فوج

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  18. بریکنگ, قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی ایوان میں آ گئے

    بجٹ تقریر کے آغاز کے بعد ایوان میں اپوزیشن رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف بھی اب ایوان میں موجود ہیں۔

    اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی نے بازوؤں پر احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی ہیں

  19. بریکنگ, عمران خان اجلاس میں شریک، اپوزیشن غائب

    قومی اسمبلی میں موجود بی بی سی اردو کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق بجٹ تقریر سننے کے لیے وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود ہیں جبکہ اپوزیشن کے بنچ خالی ہیں اور حزب اختلاف کا کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں ہے۔

    parliament
  20. بریکنگ, بجٹ اجلاس کا آغاز

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ حماد اظہر تحریکِ انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔