ایک اور صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’بڑا فیصلہ؟ کیا ہو گا؟‘
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عمران نااہلی سے بچ گئے، جہانگیر نااہل: کب کیا ہوا؟
پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کر دیا ہے۔ تاہم عدالت نے عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
لائیو کوریج
’جوں جوں وقت قریب آ رہا ہے، رش بڑھ رہا ہے‘
نامہ نگار شیراز حسن کا کہنا ہے کہ جوں جوں سماعت کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے احاطہ عدالت میں رش بڑھ رہا ہے۔۔۔ سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
’لطیفہ یاد آیا ہے جو میں ٹی وی پر نہیں سنا سکتا‘
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کیس پر بحث کر چکا ہوں جس پر فیصلہ آج آنے والا ہے، اب مجھے کیا پتہ کہ فیصلہ کیا آئے گا۔‘
ایک صحافی نے نعیم بخاری سے پوچھا کہ کیا عمران خان پریشان ہیں؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ ’اس پریشانی کے سوال پر مجھے لطیفہ یاد آیا ہے جو میں ٹی وی پر نہیں سنا سکتا۔ جب میں فیصلے کے بعد واپس آؤں تو بغیر کیمرے کے میں وہ لطیفہ سناؤں گا کہ جب ایک شخص بنا بتائے کسی کے گھر گیا تو اس نے وہاں کیا دیکھا۔‘
ٹویٹر پر ایک صارف نعمان خان نے لکھا ’تیار ہو جائیں ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا سننے کے لیے۔ لیکن اس بار نواز شریف نہیں کہیں گے‘
#SupremeCourt کا ہیش ٹیگ
پاکستان کی سپریم کورٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر کچھ دیر میں فیصلہ سنائے گی۔ ٹویٹر پر #SupremeCourt ٹرینڈ کر رہا ہے۔
عدالت نے گذشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کر لیا تھا
عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف انتخابی گوشواروں میں اپنے کچھ اثاثہ جات کو ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ نومبر میں محفوظ کر لیا تھا۔ یہاں پڑھیے اس سماعت میں کیا ہوا تھا۔
میڈیا موجود کارکنان غائب
نامہ نگار شیراز حسن کے مطابق سپریم کورٹ احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان جو گذشتہ پیشیوں پر سپریم کورٹ آتے رہے تھے آج یہاں موجود نہیں ہیں
بریکنگ, ’جو بھی فیصلہ ہو عمران خان جلسے میں شریک ہوں گے‘
نامہ نگار سحر بلوچ کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ عمران خان پریس کانفرنس کے بعد ٹنڈو محمد خان جائیں گے یا نہیں تاہم پارٹی ارکان کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو عمران خان جلسے میں شریک ہوں گے۔
پاکستان کی سپریم کورٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر جمعے کو فیصلہ سنا رہی ہے اور اس کی کوریج کے لیے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بریکنگ, عمران خان آج تین بجے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے
کراچی سے ہماری نامہ نگار سحر بلوچ نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آج صبح ٹنڈو محمد خان میں جلسے کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن آج سپریم کورٹ میں نااہلی کیس میں دو بجے فیصلہ آنے کے بعد وہ تین بجے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
’نہ عمران، نہ ترین، آج پاکستان کاٹرائل ہے‘
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ’نہ عمران خان کا ٹرائیل ہے نہ جہانگیر ترین کا ٹرائیل ہے۔ آج پاکستان کا نظام ٹرائیل پر ہے۔‘
عمران خان کا سیاسی سفر
1952 لاہور میں پیدائش ہوئے، ایچیسن کالج لاہور اور آکسفرڈ یونیورسٹی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔
1992عالمی کرکٹ کپ میں فتح
1996 پاکستان تحریکِ انصاف کا قیام
2002 پہلی انتخابی فتح، آئندہ عام انتخابات میں شکست ہوئی
2013 عام انتخابات میں 33 نشستیں، تیسری بڑی پارٹی
اگست 2014 دھاندلی کے الزامات پر لانگ مارچ اور دھرنا
اگست 2016 سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست
نومبر 2016 عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست
’دستاویزات میں بھی تضاد ہے تاہم اس پر حتمی رائے فیصلے میں دی جائے گی‘
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان کی طرف سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں بھی تضاد ہے تاہم اس پر حتمی رائے فیصلے میں دی جائے گی۔
عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ دستاویزات میں کہیں تضاد نظر نہیں آرہا۔ اُنھوں نے کہا کہ ’اوورلیپنگ ہوسکتی ہے لیکن تضاد کہیں نہیں ہوگا‘۔
’آپ کا موقف اپنی ہی نفی کرتا ہے‘
سماعت کے دوران اس تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس فیصل عرب نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آف شور کمپنی کو ظاہر نہ کرنا غلطی ہے جبکہ اس سے پہلے آپ نے موقف اختیار کیا تھا کہ آف شور کمپنی ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا اور اس طرح تو وہ اپنے دلائل کی خود نفی کر رہے ہیں۔
عدالت تمام حقائق اور قانون کو مدنطر رکھتے ہوئے فیصلہ دے گی: چیف جسٹس
پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چار اکتوبر کی سماعت پر کہا کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواستوں میں ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے، اس لیے ان درخواستوں پر فیصلہ نہیں دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پر دلائل مکمل ہوئے ہیں، مگر سماعت مکمل نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اس معاملے میں اور پاناما لیکس کے معاملے میں کئی باتیں مشترک ہیں جن میں سے ایک بات اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے۔
چیف جسٹس نے یہ ریمارکس درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے استفسار پر دیے جس میں اُنھوں نے عدالت سے پوچھا تھا کہ عمران خان کے مقدمے کا فیصلہ ابھی تک محفوظ کیوں نہیں کیا گیا۔
نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ آرڈر 10 رول ون کے تحت کیس کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔
انھوں نے پوچھا کہ عدالت اس مقدمے کا فیصلہ کب سنائے گی جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس معاملے میں بہت سی چیزیں دیکھنے والی ہیں اور عدالت تمام حقائق اور قانون کو مدنطر رکھتے ہوئے فیصلہ دے گی۔
جہانگیر ترین کا سیاسی سفر
1953 میں مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ایف سی کالج لاہور اور امریکہ کی نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ بینک کی ملازمت کی اور پھر کاشتکاری اور صنعتکاری کے شعبے سے وابستہ رہے۔
2002 میں پہلی بار الیکشن لڑا اور قومی اسمبلی کی رکنیت حاصل کی۔
2011 میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
2013 کے عام انتخابات میں شکست ہوئی۔
2013 پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بنے۔
2015 کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے۔
2016 میں جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کی درخواست دی گئی۔
بریکنگ, نااہل ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا: عمران خان
عمران خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے مکمل منی ٹریل جمع کروا دی ہے۔ ’تاہم اگر میری منی ٹریل جعلی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر میں نااہل ہو جاتا ہوں تو میں شق 203 کا استعمال کر کے پارٹی کا صدر نہیں رہوں گا۔ ایسی صورت میں سیاست چھوڑ دوں گا۔‘
جمائما کی حمایت
’آخرکار 15 سال پرانی بینک سٹیٹمنٹس مل گئیں تاکہ عمران خان کی منی ٹریل/بے گناہی ثابت ہو۔ اب برائے مہربانی اصلی چوروں کو پکڑیں‘
جمائما نے قرض دیا یا تحفہ؟
عدالت میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ’65 لاکھ کی رقم جمائما خان کے لیے تحفہ تھی، قرض نہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ 'بنی گالہ اراضی لندن فلیٹس کی فروخت سے خریدی جانی تھی تاہم فلیٹس کی فروخت میں تاخیر کی وجہ سے رقم جمائما سے لی گئی اور اراضی کے 4 انتقال ہوئے جو جمائما کے نام پرہیں'۔