نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کرپشن کے مقدمات کے تناظر میں بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ اور آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن سے وطن واپس پہنچنے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ دس روز کے دوران ایبٹ آباد میں جلسۂ عام سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

