احتساب عدالت میں نواز شریف پھر نہیں آئے

اسلام آباد میں واقع احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسز کی 26 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کا احوال۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, مریم نواز عدالت پہنچ گئیں

    نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی احتساب عدالت پہنچ گئی ہیں۔ ان پر ایک ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

    ،ویڈیو کیپشنمریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں
  2. کیپٹن صفدر
    ،تصویر کا کیپشنکیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت کے باہر پہنچ گئے ہیں
  3. احتساب عدالت
    ،تصویر کا کیپشنعدالت کے اندر صرف مخصوص افراد کو جانے کی اجازت ہے
  4. سکیورٹی
    ،تصویر کا کیپشنعدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات
  5. پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد موجود

    پرویز رشید

    نامہ نگار شیراز حسن کے مطابق اسلام آباد میں نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے ن لیگی وزرا، کارکنوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس سمیت انسداد دہشتگری سکواڈ اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔

  6. صرف مخصوص افراد کو اندر جانے کی اجازت

    آج بھی سماعت کے دوران احتساب عدالت میں ملزمان کے 15 وکلا اور وزرا، نیب پراسیکیوشن ٹیم اور کورٹ رپورٹروں کو اندر جانے کی اجازت ہے

  7. وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں

    نواز شریف کی عدم حاضری کی صورت میں ان کے ضمانتی مچلکے ضبط اور وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں

  8. استثنیٰ ختم ہو چکا

    نواز شریف کو 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا جو 24 اکتوبر کو ختم ہو چکا۔