فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی: سپریم کورٹ
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پیر کو پاناما کیس سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تھی۔ منگل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی اور یہ فیصلہ مدعاالیہان کو کرنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ہمیں دیں گے یا ٹرائل کورٹ میں دیں گے۔
جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ اس کیس کی سماعت کی۔