پاکستان کا بجٹ 18-2017: کب کیا ہوا؟

پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے جمعے کو قومی اسمبلی میں مالی سال 18-2017 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بی بی سی اردو کی لائیو کوریج کے لیے کلک کریں۔

لائیو کوریج

  1. ’آئندہ سال خسارے کا ہدف 4.1 فیصد ہوگا‘

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال خسارے کا ہدف 4.1 فیصد ہوگا۔

  2. بریکنگ, جی ڈی پی میں چھ فیصد اضافہ

    مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے۔

  3. بریکنگ, ’دس کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ‘

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 1001 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

  4. ’پبلک کمپنیوں میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا`

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  5. ’معیشت کی بہتری کے لیے 24 نئے قوانین‘

    انڈیکس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس حکومت نے معیشت کی بہتری کے اب تک 24 نئے قوانین متعارف کروائے ہیں اور 10 نئے قوانین پر ابھی کام ہو رہا ہے۔

  6. ’21 ارب ڈالر کے زرِمبادلہ کے ذخائر‘

    ڈالر

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مجموچی طور پر زرِ مبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔

  7. بریکنگ, ’بیرونِ ملک سے پاکستانیوں نے 19 ارب ڈالر سے زیادہ رقم بھیجی‘

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 19 ارب ڈالر سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے۔ انھوں نے بینکوں کے ذریعے رقوم بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  8. ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں بہتری

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2012-13 میں ٹیکس سے جی ڈی پی کی شرح 10.1 فیصد تھی۔ آئندہ سال یہ شرح 13.2 متوقع ہے۔

  9. سو سے زیادہ ارکانِ اسمبلی غیر حاضر

    بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ خان کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کے لیے جاری اجلاس میں سو سے زائد ارکانِ اسمبلی غیر حاضر ہیں جبکہ حزب اختلاف کے ارکان نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

  10. بجٹ 2017-18: ’گذشتہ سال زرعی پیداوار میں بہتری‘

    گندم

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال تمام بڑی فضلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

  11. ٹیکس محصولات میں اضافہ

    وزیر خزانہ کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں ٹیکس محصولات میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔

  12. بریکنگ,

    اسحاق ڈار

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ تقریر کے آغاز وہ پانچ برس قبل کے حالات سے موجودہ حالات کا موازانہ پیش کر رہے ہیں

  13. بریکنگ, اپوزیشن کا احتجاج

    بجٹ تقریر کے آغاز پر ہی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔ یہ ارکان اسلام آباد میں کسانوں پر پولییس کی جانب سے تشدد کے معاملے پر بات کرنا چاہتے تھے تاہم سپیکر نے صرف قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کو اجازت دی۔ جس کے بعد جب اسحاق ڈار تقریر کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا

  14. بجٹ کاپیوں کی تلاشی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی کاپیاں جب لائی گئیں تو انھیں اسمبلی کے احاطے میں لے جانے سے قبل تلاشی لی گئی۔

    بجٹ
  15. بجٹ
  16. بجٹ 2017-18 میں مختلف کیا ہوگا؟

    اب سے کچھ دیر میں ملک کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔ اس موقعے پر دیکھیں کہ گذشتہ سال حکومت نے کیسا بجٹ پیش کیا تھا؟

  17. بریکنگ, بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

    قومی اسمبلی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ خان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ایوان میں موجود ہیں

  18. کیا حکومت توانائی بحران کے اہداف حاصل کر پائی ہے؟