بریکنگ, ’کلبھوشن کو بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے‘
انڈیا کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ انڈیا کی حکومت کلبھوشن جادھو کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف نے انڈین نیوی کے سابق اہلکار اور مبینہ جاسوس كلبھوشن جادھو کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔
انڈیا کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ انڈیا کی حکومت کلبھوشن جادھو کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
انڈیا کے پاس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کے حقوق ہیں۔
عدالت سے حتمی فیصلہ آنے تک پھانسی نہیں دی جا سکتی اور حکومت پاکستان عدالت کو اپنے تمام اقدام سے آگاہ کرے گا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن سبرامینیم سوامی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو سزا موت دی تو بھارت کو بلوچستان کی علیحدگی کی حمایت شروع کر دینی چاہیے۔
ایک ٹوئٹ میں حزب اقتدار کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن کو تخت دار پر لٹکا دیا تو انڈیا کو بلوچستان کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر تسلیم کر لینا چاہیے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے لیکن وہ پہلے ایسے بھارتی شہری نہیں ہیں جنھیں جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں سزا سنائی گئی ہو۔
ایران نے بھی پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو تک رسائی کے لیے پاکستانی حکام کو درخواست دی تھی۔