آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان اور افغانستان میں برفباری، درجنوں ہلاک

پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ’ہم سڑکیں دوبارہ کھولنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘

    انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار شہاب حمید کا کہنا ہے کہ علاقے کی زیادہ تر سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ ’ہم سڑکیں دوبارہ کھولنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

    چترال کی ضلعی انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی رات چترال کے علاقے گرم چشمہ میں پیش آیا جہاں شیر شال نامی گاؤں پر برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات کو نقصان پہنچا۔  

  2. چترال کا زمینی راستہ منقطع

     مقامی صحافی شاہ مراد بیگ کے مطابق چترال شہر کے بیشتر علاقے میں 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک موجود نہیں اور چترال کا زمینی راستہ منقطع ہے۔  

  3. چترال سکاؤٹس کی چوکی پر ایک برفافی تودہ

     اس کے علاوہ چترال شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر افغان سرحد کے قریب دھمیال کے علاقے میں چترال سکاؤٹس کی چوکی پر ایک برفافی تودہ گرنے سے ایک جوان ہلاک جبکہ پانچ سکاؤٹس زخمی ہوئے ہیں۔   

  4. برفانی تودے گرنے کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک

    پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سرکاری ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں دو برفانی تودے گرنے کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق چترال میں تحصیل گرم چشمہ کے علاقے شیرسال میں ایک برفانی تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہیں۔