امدادی آپریشن

،تصویر کا ذریعہISPR
پی آئی اے کے حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہISPR

طیارے کے حادثے کی اطلاعات اور اس میں جنید جمشید کے سوار ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر رشتے داروں اور دوستوں کی آمد جاری رہی۔
تعزیت کے لیے آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ گھر کے باہر دو درجن سے زائد صحافی اور فوٹو گرافر بھی موجود تھے لیکن خاندان کے کسی فرد نے بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔
کچھ دیر بعد گھر کے اندر سے آنے والے ایک شخص نے کہا کہ بعض چینل غلط خبر چلا رہے ہیں کہ سعید انور اور سہیل خان یہاں موجود ہیں۔
نید جمشید کی اہلیہ کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ بھی اندر موجود ہیں تاہم جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ان کی کتنی اہلیائیں ہیں تو انھوں نے کہا کہ جنید بھائی چلے گئے ہیں یہ سوال نہ کیا جائے۔
سڑک پر لوگوں کی آمد کے بعد رینجرز کے کچھ جوانوں اور پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ گھر کے باہر شامیانہ لگایا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

جہاز بنانے والی کمپنی اے ٹی آر نے پی آئی اے کے کریش ہونے والے مسافر جہاز PK 661 کے بارے میں بیان جاری کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثے کا شکار ہونے والا جہاز کا سیریل نمبر 663 ہے۔

،تصویر کا ذریعہATR
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 36 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ فوج کے مطابق امدادی آپریشن میں 500 فوجی اہلکار مصروف ہیں جن میں ڈاکٹر اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب سدھا بتولنی نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاکستانی فوج نے جائے حادثہ پر ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جنھوں نے گاؤں کے لوگوں کے ساتھ مل کر کچھ دیر قبل 26 لاشیں برآمد کر لی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہZubair
نامہ نگار شمائلہ خان کے مطابق ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


،تصویر کا ذریعہAP
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جائے حادثہ سے اب تک 26 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے پی آئی اے کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
جائے حادثہ کے قریب رہنے والا ایک شخص اور مقامی پولیس اہلکار نے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جہاز دور دراز دشوار گزار علاقے میں گرا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کے حادثے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جائے حادثہ سے اب تک 21 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان نے جہاز کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے چھ لاشیں نکالی گئی ہیں جنھیں حویلیاں اور ایوب میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔
