آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آسکرز: ’دا شیپ آف واٹر‘ کے لیے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کی 90 ویں تقریب منعقد ہوئی جس میں ’دا شیپ آف واٹر‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ گیری اولڈ مین بہترین اداکار اور فرانسیس میکڈورمینڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی
اور بارش
لاس اینجلیس میں بارش ہو رہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ لاس اینجلیس کے رہائشی پہلی بار ایسا موسم دیکھ رہے ہیں۔ ان کو اس ہفتے میں برطانیہ کے موسم کا لطف اٹھانا چاہیے۔ خوش قسمتی سے منتظمین نہ بارش کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے ہیں اور ریڈ کارپٹ کو ڈھکا گیا ہے۔
منتظمین کو امید ہے ۔۔۔
گذشتہ سال بہترین فلم کا اعلان مون لائٹ کی جگہ لالا لینڈ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس سال منتظمین امید اور دعا کر رہے ہیں کہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو۔
نو فلموں میں مقابلہ
اس سال بہترین فلم کی کیٹیگری میں نو فلمیں نامزد ہوئی ہیں۔
بہترین فلم کے لیے فیورٹ کون؟
’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، میزوری‘ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ امکانات زیادہ ہیں کہ اس فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملے گا۔
جمی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنسی حراسیت کے حوالے سے مہم MeToo اور Time's Up کو زیادہ وقت نہیں دیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اس سے متاثر افراد کی یادیں دوبارہ تازہ کرائی جائیں۔
سیاست پر تو بات ہو گی
جمی کیمل چیٹ شو کے میزبان ہیں اور توقع ہے کہ وہ ایوارڈز کی میزبانی کے دوران سیاست پر بھی بات کریں گے۔ لیکن سیاست کے علاوہ وہ ضرور اپنے اداکار دوستوں جیسے کہ میٹ ڈیمن کو مزاح کا نشانہ بنائیں گے۔
جمی کیمل اس سال بھی میزبان
جمی کیمل گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ان ایورڈز کی میزبانی کر رہے ہیں۔ پچھلے سال انھوں نے غلطی سے لا لا لینڈ کو بہترین فلم کا اعلان کر دیا تھا جبکہ بہترین فلم مون لائٹ تھی۔
90 ویں آسکرز ایوارڈز پر ستاروں کی آمد
اکیڈمی ایورڈز کا 90 ویں تقریب کا آغاز لاس اینجلیس میں ہو گیا ہے اور ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ایورڈز اس سال اس وقت ہو رہے ہیں جب ہالی وڈ میں جنسی سکینڈل کا شور عروج پر ہے۔ یہ ایوارڈز ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔