آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

آسکرز: ’دا شیپ آف واٹر‘ کے لیے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کی 90 ویں تقریب منعقد ہوئی جس میں ’دا شیپ آف واٹر‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ گیری اولڈ مین بہترین اداکار اور فرانسیس میکڈورمینڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

لائیو کوریج

رضا ہمدانی

  1. بریکنگ, ڈنکرک کے لیے ایک اور ایوارڈ

    بہترین ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ بھی فلم ڈنکرک کے مارک ونگارٹن، گریگ لینڈاکر اور گیری ریزو نے حاصل کیا۔

  2. بریکنگ, بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ ایوارڈ

    یہ ایوارڈ فلم ڈنکرک کے لیے رچرڈ کنگ اور ایلکس گبسن کو ملا ہے۔

  3. بریکنگ, بہترین دستاویزی فیچر ایوارڈ

    ایکارس کے لیے برائن فوگل اور ڈین کوگن کو ملا ہے۔

  4. بریکنگ, بہترین کوسٹیوم ڈیزاین

    یہ ایوارڈ فینٹم تھریڈ کے لیے مارک بریجز کو ملا ہے۔ یہ غیر متوقع نہیں تھا کیونکہ فلم فینٹم تھریڈ ملبوسات کے حوالے ہی سے ہے۔

  5. بریکنگ, میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ کیٹیگری

    یہ ایوارڈ ڈارکسٹ آور فلم کے لیے کازوہیری، ڈیوڈ اور لوسی کو ملا ہے۔

  6. بریکنگ, بہترین معاون اداکار

    فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری کے لیے سیم روکویل نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

  7. بریکنگ, آسکرز تقریب کا آغاز

    میزبان جمی کیمل کے سٹیج سے آنے سے قبل حسب معمول بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو چلائی گئی جس میں تقریب میں شامل اداکاروں کو دکھایا گیا۔ جمی کیمل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کو دوسرے سال اس تقریب کی میزبانی کا شرف بخشا گیا ہے۔ انھوں نے پچھلے سال لفافوں کی غلطی کے باعث بہترین فلم کا ایوارڈ دوسری فلم کو دینے کا تذکرہ کیا۔ ’اس سال اگر آپ اپنا نام سنیں تو فوراً کھڑے مت ہو جائیں گا۔‘

  8. آسکرز میں ناسا کا کیا کام؟

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا بھی آسکرز ایوارڈز کے لیے پرجوش ہے۔

    ناسا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسکرز میں کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہو گا کہ اس میں خلائی ٹیکنالوجی ہو گی لیکن اس میں ہے۔ آسکرز ایوارڈ پر اس سونے کی کوٹنگ ہے جس ٹیلی سکوپ دور دراز کہکشاؤں کو دیکھتی ہیں۔

  9. بہترین اداکارہ ایوارڈ کا اعلان اداکارہ جینیفر لارنس اور جوڈی فوسٹر کریں گی۔

  10. ’یہ دو افراد وہ ہیں جن پر اعتماد ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کریں گے‘

    یہ گذشتہ آسکرز ایوارڈز کی تصویر ہے جس میں لالا لینڈ کے پروڈیوسر جورڈن ہورووز بہترین فلم کا ایوارڈ فلم مون لائٹ کے بیری جنکنز کو دے رہے ہیں۔ گذشتہ سال بہترین فلم کے ایوارڈ کا اعلان مون لائٹ کی جگہ لالا لینڈ کا کر دیا گیا تھا۔ جورڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ایک سال گزر چکا ہے اور میں امید کر رہا ہوں کہ یہ ایک عمدہ بغیر کسی واقعے کے شام ہو گی جس سے میں لطف اندوز ہوں گا۔ یہی مقصد ہے۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امکان ہے کہ بیٹی اور ڈنوے بہترین فلم کا ایوارڈ دیں گے تو انھوں نے کہا ’یہ دو افراد وہ ہیں جن پر اعتماد ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کریں گے۔‘

  11. ’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں‘

    ہپ ہوپ سول کی ملکہ میری جے بلج کی ریڈ کارپٹ پر آمد۔ لیکن وہ اس تقریب میں صرف اپنی موسیقی کی نامزدگی کے باعث نہیں آئی ہیں۔ ’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میں بہت شکر گزار ہوں۔ میں اس سے قبل کبھی آسکرز کی تقریب میں نہیں آئی۔‘

  12. جسٹن ٹروڈو پرامید

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے اداکاروں اور فلموں کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔