آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

بنوں-لکی مروت سرحد پر جھڑپ کے دوران سات شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پولیس حکام نے بتایا کہ 15 سے 20 مسلح افراد تختی خیل کے علاقے میں موجود تھے جنھیں ابتداً لکی مروت اور بنوں کی امن کمیٹیوں کے ارکان نے گھیرے میں لیا۔ بعدازاں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں سات شدت پسند مارے گئے۔

خلاصہ

  • صدر ٹرمپ نے بی بی سی کی جانب سے معافی کے باوجود ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے
  • انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک پولیس سٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں
  • انڈین ریاست بہار میں ریاستی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق وزیرِ اعظم مودی کی جماعت بی جے پی 89 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے
  • حکومت پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث ٹی ٹی پی کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا ہے
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو ججز نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی نے بھی 27ویں آئینی ترمیمم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل سینیٹ نے اس بل کی منظوری دی تھی۔
    • سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم بورڈ نے ٹیم کو دورہِ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
    • انڈیا کی وفاقی کابینہ نے 10 نومبر کو نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے کار دھماکے کو ’دہشتگردی کا واقعہ‘ قرار دے دیا ہے۔
    • افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالغنی برادر نے افغان صنعتکاروں اور تاجروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بجائے دیگر ممالک سے تجارت کے راستے تلاش کریں اور اگر کوئی تاجر اس پر عمل درآمد نہیں کرتا تو اس کے لیے پھر افغان حکومت کسی قسم کی مدد نہیں کر سکے گی۔
    • پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی خارجہ پالیسی میں وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کرے۔
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔