انڈیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ دہلی میں وفات پا گئے

جمعرات کے روز طبعیت کی خرابی کے بعد انھیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ من موہن سنگھ سنہ 2004 سے 2014 تک دو بار انڈیا کے وزیر اعظم رہے۔

خلاصہ

  • طالبان حکومت کا پاکستان پر افغانستان میں ’بمباری‘ کا الزام: ’حملہ بین الاقوامی اصولوں کی منافی، کارروائی کا جواب دیا جائے گا،‘ افغان وزارت دفاع
  • پاکستان میں 25 افراد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سُنائے جانے پر یورپی یونین کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے تشویش کا اظہار
  • ’یورپی یونین سے تعاون جاری رکھیں گے‘: فوجی عدالتوں کے معاملے پر تنقید کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
  • ’مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے میری ملاقات میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے کروائی جائے تاکہ مجھے معاملات کا صحیح علم ہو سکے: عمران خان

لائیو کوریج

  1. حکومتی اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اگلا اجلاس دو جنوری کو ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    مذاکراتی کمیٹی

    ،تصویر کا ذریعہNational Assembly of Pakistan

    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان دوسرا اجلاس دو جنوری کو ہوگا جس میں اپوزیشن اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

    سوموار کے روز مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان پہلے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کمیٹی کے کچھ ارکان شرکت نہیں کر سکے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب تک یہ معاملات طے نہیں پا جاتے تب تک جتنی کم سے کم قیاس آرائی ہو، جتنے کم سے کم تبصرے کیے جائیں، اتنا بہتر ہے۔

    حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس کا اعلامیہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی مذاکرات کمیٹی کی پہلی باضابطہ نشست میں حکومت کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق سپیکر راجا پرویز اشرف، نوید قمر، عبدالعلیم خان اور ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کی۔ اپوزیشن کی جانب سے سابق سپیکر اسد قیصر، راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دورانِ اجلاس اسد قیصر نے آگاہ کیا کہ اپوزیشن کمیٹی کے باقی ممبران عدالتی مقدمات یا ملک سے باہر ہونے کے باعث اس ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔

    ’دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے اج کے اجلاس کو نہایت مثبت پیشرفت قرار دیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ مسائل حل کرنے کا اہم فورم ہے اور مذاکراتی عمل کو جاری رہنا چاہیے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کمیٹی نے اپنے ابتدائی مطالبات کا خاکہ پیش کیا۔

    ’اگلی میٹنگ میں اپوزیشن کمیٹی تحریری طور پر اپنے مطالبات اور شرائط کار پیش کرے گی تاکہ اس دستاویز کی روشنی میں بات چیت کو اگے بڑھایا جا سکے۔‘

  2. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • سابق صدر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ اگر لوگ نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے۔
    • سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ’حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔ جمہوریت میں مذکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں۔۔۔ بطور عوامی نمائندے ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔‘
    • سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے یہ فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا جو 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا مگر اب عدالتی عملے کے مطابق یہ چھ جنوری کو سنایا جائے گا۔
    • یورپی یونین نے 21 دسمبر کو پاکستان میں فوجی عدالت کی جانب سے 25 سویلین ملزمان کو سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
  3. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔