آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

امریکہ کے بعد پاکستان کو انڈیا سے بھی شکست، ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے امکانات اگر مگر پر منحصر

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو انڈیا نے شکست دے دی ہے۔ انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا۔

خلاصہ

  • نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو انڈیا نے شکست دے دی ہے۔
  • انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا ہے۔

لائیو کوریج

پیشکش: منزہ انوار، اعظم خان

  1. عماد وسیم کا اچھا اوور، صرف چار رنز بنے, انڈیا کا سکور: 13 اوورز کے اختتام پر 94/4

    عماد وسیم نے اپنے سپیل میں انڈیا پر دباؤ قائم رکھا ہے اور اب تک تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے ہیں۔

  2. حارث رؤف نے سوریا کمار یادو کو آؤٹ کر دیا!, انڈیا کا سکور: 12 اوورز کے اختتام پر 90/4

    حارث رؤف نے انڈیا کا مومنٹم توڑتے ہوئے سوریا کمار یادو کو آؤٹ کر دیا ہے۔

    ان کا کیچ محمد عامر نے مڈ آف پر پکڑا۔ حارث نے اپنے اوور میں صرف ایک رن دیا ہے۔

  3. بریکنگ, دس اوورز کے اختتام پر انڈیا کی پوزیشن مستحکم، رشب پنت کی جارحانہ بیٹنگ جاری, انڈیا کا سکور: 10 اوورز کے اختتام پر 81/3

    دس اوورز کے اختتام پر انڈیا کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت انڈیا کی پوزیشن مستحکم ہے۔

  4. نسیم شاہ نے اکشر پٹیل کو بولڈ کر دیا!, انڈیا کا سکور: آٹھ اوورز کے بعد 62/3

    پاور پلے میں انڈیا کی اچھی بیٹنگ کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کم بیک کیا ہے اور اکشر پٹیل کو بولڈ کر دیا ہے۔

  5. پاکستان نے دو گیندوں پر دو مشکل چانسز چھوڑ دیے, انڈیا کا سکور: پاور پلے کے اختتام پر 50/2

    پاکستان کو انڈین وکٹ کیپر بیٹر رشب پنت کے دو کیچ کرنے کا موقع ملا اور یہ دونوں مشکل چانسز تھے تاہم ایک مرتبہ سلپ میں کھڑے افتخار اور دوسری مرتبہ کورز میں کھڑے عثمان خان نے یہ کیچ چھوڑ دیے ہیں۔

    عامر کا یہ اوور خاصا مہنگا رہا اور اس میں انڈیا نے 12 رنز بنائے ہیں۔ انڈیا نے پاور پلے کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔

  6. شاہین کا مہنگا اوور، اکشر پٹیل کا اچھا آغاز, انڈیا کا سکور: پانچ اوورز کے اختتام پر 38/2

    انڈیا کی جانب سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے اکشر پٹیل نے شاہین کو ان کے تیسرے اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگا کر انڈیا پر موجود دباؤ کم کر دیا ہے۔

    شاہین کے اس اوور میں 14 رنز بنے اور یہ اس اننگز کا اب تک کا سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا ہے۔

  7. محمد عامر کا اچھا اوور، صرف چار رنز بنے, انڈیا کا سکور: چار اوورز میں 24/2

    محمد عامر نے اپنے سپیل کا اچھا آغاز کیا ہے اور انھیں اپنے پہلے اوور میں صرف چار رنز بنے ہیں۔

  8. بریکنگ, انڈیا کے دونوں اوپنرز پویلین میں، شاہین نے روہت شرما کو آؤٹ کر دیا, انڈیا کا سکور: تین اوورز کے بعد 20/2

    شاہین آفریدی نے انڈین کپتان روہت شرما کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ ان کا کیچ سکویر لیگ پر کھڑے حارث رؤف نے لیا ہے۔

    شاہین کے اس بہترین اوور میں انڈین بلے باز صرف ایک رن بنا سکے۔

  9. بریکنگ, نسیم شاہ نے وراٹ کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی!, انڈیا کا سکور: دو اوورز کے بعد 19/1

    نسیم شاہ نے بارش کے باعث تعطل کے بعد اپنے پہلے اوور میں وراٹ کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ کوہلی نے نسیم کی ایک وائیڈ گیند پر جارحانہ سٹروک کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ایکسٹرا کور پر کھڑے عثمان خان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

    تاہم ان کے اوور میں کل 11 رنز بنے ہیں جن میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔

  10. ایک اوور بعد ہی بارش پھر سے لوٹ آئی

    پاکستان اور انڈیا کا میچ جہاں ٹاس سے پہلے اور اس کے بعد بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا وہیں اب پہلے اوور کے فوراً بعد بھی بارش کے باعث میچ رک چکا ہے اور پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا ہے۔

  11. بریکنگ, پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ شروع

    نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ شروع ہو گیا ہے۔ اس وقت انڈیا کے اوپنر وراٹ کوہلی اور روہت شرما وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی پہلا اوور کرا رہے ہیں۔

  12. میچ سے قبل پاکستان اور انڈیا کے ترانے

    اس وقت نیویارک کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے ترانے گائے جا رہے ہیں۔ ترانے کے لیے دونوں ٹیمیں اس وقت وکٹ پر موجود ہیں۔

  13. نیو یارک میں کرس گیل اپنے خاص لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز

    پاکستان اور انڈیا میچ کو دیکھنے کے لیے کرکٹ سٹارز کی بڑی تعداد بھی نیو یارک کے سٹیڈیم میں موجود ہے۔

    کرس گیل نے انڈیا اور پاکستان کے جھنڈوں کے رنگ کے کپڑے پہنچ رکھے ہیں۔

    وہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں سے اس پر دستخط بھی لے رہے ہیں۔

  14. پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ اب آٹھ بج کر 20 منٹ پر شروع ہو گا

    انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ نیو یارک میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب میچ آٹھ بج کر 20 منٹ پر شروع ہو جائے گا۔

    ابھی موسم صاف نظر آ رہا ہے مگر مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  15. پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کی بھاری نفری تعینات, ٹموتھی ابراہام

    پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور گراؤنڈ کے ہر طرف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

    سراغ رساں کتے، بم ڈسپوزل ماہرین، بکتر بند ہیں۔ ہیلی کاپٹرز نے گراؤنڈ کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ پولیس کے ہر شعبے سے حکام موجود ہیں۔ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کا بھی کوئی خلا نہیں چھوڑا گیا ہے۔

    پولیس کے ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ پولیس اس میچ کے لیے بہت تیاری کے ساتھ آئی ہوئی ہے۔ شائقین بھی اب سٹیڈیم میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔

  16. نیویارک میں تیز بارش، پاکستان اور انڈیا کا میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکے گا

    یہ بات اب یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ اب مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکے گا۔

    اس وقت نیویارک کے ناسو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے شائقین اب تیز بارش سے بچنے کے لیے باہر جا رہے ہیں۔

  17. پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟

    پاکستان نے آج انڈیا کے خلاف میچ میں ایک تبدیلی کی ہے۔ اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے یہ 11 کھلاڑی ہیں:

    بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخرزمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفرید، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر۔

    انڈیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام:

    روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنٹ، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، ایکسر پٹیل، جسپریت بمبرا، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج۔

  18. بریکنگ, پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ، عماد وسیم ٹیم میں شامل

    پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  19. 10 منٹ بعد ٹاس، 8 بجے میچ شروع ہونے کا امکان

    موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں 10 منٹ بعد ٹاس کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اور میچ تقریباً 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہونے کا امکان ہے۔

  20. شائقین اور کھلاڑی سٹیڈیم پہنچنا شروع