آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

80 ہزار جانوں کی قربانی دینے والے صوبے کے عوام کو دہشت گردی سے جوڑنا نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ عمل ہے: سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستانی فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ کسی بھی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت صرف پی ٹی آئی تک محدود نہیں، بلکہ صوبے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس مؤقف پر متفق ہیں کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہوتا۔

خلاصہ

  • رودریگیز نے وینزویلا کی عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کا آغاز معزول رہنما مادورو کی امریکی تحویل سے رہائی کے مطالبات سے ہوا
  • مادورو نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کرتے ہوئے نیویارک کی عدالت کو بتاتا ہے کہ وہ ’جنگی قیدی‘ ہیں
  • امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی رہنما ڈیلسی رودریگیز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ’صحیح کام نہیں کریں گی تو انھیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی بڑی‘
  • وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچاڈو نے اپنے ملک میں امریکی کارروائی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے

لائیو کوریج

  1. امریکی اہلکاروں کی تحویل میں مادورو اور ان کی بیوی کی نئی تصاویر

    وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پیر کو نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس دوران سنیچر کو بنائی گئی ان کی کچھ نئی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    دونوں کو نیو یارک میں ایئر بیس پر لایا گیا جہاں سے انھیں ہیلی کاپٹر پر مینہیٹن کے ڈی ای اے دفتر لے جایا گیا تھا۔

    انھیں پھر ہیلی کاپٹر اور پولیس کے قافلے کے ہمراہ بروکلن کے حراستی مرکز لے جایا گیا۔

  2. امریکہ کا وینزویلا میں فوجی آپریشن، اب تک ہمیں کیا معلوم ہے؟

    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ وینزویلا کے خلاف کوئی جنگ نہیں لڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ سنیچر کو امریکہ نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی۔
    • وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ امریکہ کی تحویل میں ہیں اور انھیں پیر کو نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    • وینزویلا کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں مادورو کی سکیورٹی ٹیم کو نقصان پہنچا جبکہ ’معصوم شہری‘ کی ہلاک ہوئی ہے
    • وینزویلا نے اس ’فوجی جارحیت‘ کی مذمت کی ہے۔ ملک کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ عبوری صدر کی حمایت کرتی ہے
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی رودریگیز کو سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر وہ درست قدم نہیں اٹھائیں گی تو انھیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی زیادہ۔‘