پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حکام کا کہنا ہے کہ سملی ڈیم کا سپل وے
کھول دیا گیا۔ حکام کے مطابق سملی ڈیم میں
پانی کی سطح 2314.90 فٹ پہنچ گئی تھی۔
ایک
سرکاری بیان کے مطابق ’سملی ڈیم کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا جائے گا۔ موجودہ پانی کے
بہاؤ اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘
اس کے
علاوہ اسلام آباد میں موجود دوسرےے ڈیم راول ڈیم کے سپل ویز کل 2 ستمبر، صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام
کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کا لیول 1751.70 فٹ پر پہنچ چکا ہے۔
حکام کے مطابق سپل
ویز کھولے جانے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس لیے این
ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ حکام نے کورنگ نالہ سے
ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکوں کو محتاط رہنے
کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں واقع مارگلہ ہلز پر موجود ٹریلز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیِ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں اور ہائیکرز کی حفاظت کے پیش نظر ٹریل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق’ یکم ستمبر سے ٹریل بند رہیں گے۔ مزید احکامات تک عوامی رسائی پر پابندی رہے گی۔ ‘
بیا وضاحت دی گئی ہے کہ ’„ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج پیر کی شام دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس کے سبب متعدد سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں 95 جبکہ راولپنڈی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر علاقوں میں کتنی بارش ہوئی؟
بوکرا (آئی 12) 46 ملی میٹر
پی ایم ڈی (ایچ 8 ٹو) 95 ملی میٹر
کچہری (چکلالہ) پانچ ملی میٹر
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کے باعث نالہ لئی اور اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’شدید بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں۔‘