سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر پاکستانی حکام اور عوام کا شکریہ: ایران
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت ان تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا جو علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوئے اور ’ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔‘
انھوں نے لکھا: ’اس قدر ممتاز، اعلیٰ سطح اور بڑی تعداد پر مشتمل پاکستانی وفد کی موجودگی دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار دوستی، باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کی گواہی ہے۔‘