تمام سٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، کشمیری عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے: صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’تمام سٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں۔‘ مظفر آباد سے آئے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں۔

خلاصہ

  • بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے گوادر میں باڑ لگا کر شہری علاقے کو بند کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور پولیس میں مبینہ تصادم سے ایک اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس خطے کی حکومت کے ترجمان عبدالماجد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرپور اسلام گڑھ میں مظاہرین کی فائرنگ سے ایک پولیس انسپکٹر عدنان قریشی چھاتی پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں

لائیو کوریج

  1. اہم خبروں کا خلاصہ

    • نو مئی واقعات کے اصل ذمہ داران کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں اور ان منصوبہ سازوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آرمی چیف عاصم منیر
    • بااختیار طاقتوں کو کہتا ہو کہ عام معافی کا اعلان کرکے آگے بڑھیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں: علی امین گنڈاپور
    • ملک کے آئین و قانون کے تحت فوج کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان
    • نو مئی بغاوت کا ایک منظم منصوبہ تھا جس کے ذریعے فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی: وزیراعظم شہباز شریف
  2. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی سیاسی، معاشی، اقتصادی صورتحال سمیت دیگر امور سے متعلق خبریں جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی لائیو پیج کوریج میں خوش آمدید۔