کسی کو پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں: سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خلاصہ

  • اردن کے شاہ عبداللہ امریکہ کے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔
  • ملاقات سے قبل ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں کو قبول نہ کرنے کی صورت میں اردن اور مصر کی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔
  • شاہ عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ یہ منصوبہ اردن میں افراتفری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔
  • شامی صدر احمد الشراح کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے لیے اخلاقی اور سیاسی طور پر یہ درست نہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کریں۔
  • اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک سخت کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک کہ تمام یرغمالیوں، زندہ اور مرنے والوں کو واپس نہیں لاتے۔
  • آئی ایم ایف کے خصوصی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔
  • اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس سے اپیل کی ہے وہ یرغمالیوں کی رہائی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رکھیں۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر 15 فروری تک حماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی معاہدہ ختم کر دینا چاہیے۔

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • بلوچستان کے ضلع خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کو سنیچر کی شب ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔ خاتون کو 5 اور 6 فروری کی درمیانی شب خضدار شہر میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔
    • پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے سنیچر کے روز صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتی۔ ان کا کہا تھا کہ اس بار عمران خان جب بھی کال دیں گے پہلے سے زیادہ تعداد میں حاضر ہوں گے اور اس بار اسلام آباد مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گے۔
    • بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسے کا اہتمام کیا گیا۔
    • پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما عمران خان نے پاکستانی فوج کے سرابرہ کو ایک بار پھر کھلا خط لکھ کر فوج اور عوام میں بڑھتی ہوئی دوریاں کم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے۔
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔