انڈیا الیکشن: بی جے پی بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام مگر مودی کی قیادت میں پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے 272 سیٹیں پوری کر لیں

اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی جماعت واضح پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور توقع ہے کہ 543 میں سے 240 سیٹیں ہی حاصل کر پائے گی۔ ادھر حزبِ اختلاف کے اتحاد نے توقع سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب تک 193 نشستیں حاصل کی ہیں۔

خلاصہ

  • انڈیا کی 543 رکنی پارلیمان کے لیے ڈیڑھ ماہ تک سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں آگے چل رہی ہیں۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی اپنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لگاتار تیسری بار کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
  • ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے ساتھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
  • 543 رکنی پارلیمنٹ میں 272 سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنا سکتا ہے۔
  • دنیا کا سب سے بڑا الیکشن چھ ہفتوں میں سات مرحلوں میں منعقد ہوا جس میں تقریباً ایک ارب لوگوں نے ووٹ ڈالا۔

لائیو کوریج

انڈیا کے الیکشن سے متعلق بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

India

انڈین الیکشن سے متعلق تازہ ترین نتائج، تجزیوں اور خبروں کے لیے بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

انڈیا کی 543 رکنی پارلیمان کے لیے ڈیڑھ ماہ تک سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں آگے چل رہی ہیں۔