بلوچستان میں پولیو مہم تیسری بار موخر، سکیورٹی وجوہات کے باعث نئی تاریخ 30 دسمبر مقرر

بلوچستان میں حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کو تیسری بار موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم اب 30 دسمبرکو شروع کی جائے گی۔ پہلے یہ سات روزہ مہم 16 دسمبر کو شروع ہونی تھی۔

خلاصہ

  • وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 'انسانی سمگلنگ ایک سنجیدہ چیلنج ہے، اس پر اجلاس بلا رہا ہوں، 2023 کے واقعے کی روشنی میں مزید فیصلے کریں گے اور سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔'
  • مدارس بل پر آئینی کمیٹی فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائے گی: اعظم نذیر تارڑ
  • مدارس کی رجسٹریشن کا بل ایکٹ بن چکا، اس میں ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہوگی: مولانا فضل الرحمن
  • پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کو یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں چار پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں.
  • بشار الاسد نے اپنے پہلے مبینہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا شام چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ایک سکول ٹیچر فرید احمد کی مبینہ جبری گمشدگی کے واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے الزام عائد کیا کہ سکول ٹیچر کو چند روز قبل جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ سکول ٹیچر کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
    • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ’ہمیں ہمارا آئینی حق نہ دیا گیا تو ہمارا احتجاج اور تحریک جاری رہے گی۔ ہم پھر پلان بنائیں گے۔‘
    • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عالمی میڈیا کو جھوٹ پر مبنی بریفنگ دی جا رہی ہے۔
    • پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کو یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا جبکہ 47 پاکستانی شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔