27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے: پاکستان تحریک انصاف
پاکستان کے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ’آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔‘
ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان کا ’اجتماعی اتفاق ہے کہ ہم 27ویں آئینی ترمیم کے نام نہاد آئینی عمل میں کوئی حصہ نہیں لیں گے۔‘
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’ہم اس ترمیم کے خلاف آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔‘
