آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ٹیم کو دورہِ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت: ’چند کھلاڑیوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی‘

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم بورڈ نے ٹیم کو دورہِ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خلاصہ

  • مجھ پر ذمہ داری بنتی ہے کہ تقریر کی ایڈیٹنگ پر بی بی سی کے خلاف مقدمہ کروں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کی افغانستان میں کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا: خواجہ آصف
  • جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل غزہ میں 1500 سے زائد عمارتیں تباہ کر چکا ہے: بی بی سی ویریفائی
  • پاکستان کی روس سے دفاعی ساز و سامان کی معلومات سمگل کرنے سے متعلق انڈین ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید
  • طالبان کا خواتین کو ہسپتال جانے کے لیے برقعہ پہننے کا حکم، خیراتی ادارے کا دعویٰ

لائیو کوریج

  1. 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے: پاکستان تحریک انصاف

    پاکستان کے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ’آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔‘

    ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان کا ’اجتماعی اتفاق ہے کہ ہم 27ویں آئینی ترمیم کے نام نہاد آئینی عمل میں کوئی حصہ نہیں لیں گے۔‘

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’ہم اس ترمیم کے خلاف آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔‘

  2. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بل کو منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
    • دلی میں لال قلعے کے قریب کار میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    • پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھ اور نو نومبر کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ مقامات پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 20 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
    • بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرنَس اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر بننے والی بی بی سی پینوراما کی ایک دستاویزی فلم کے متعلق انھیں اِس تنقید کا سامنا تھا کہ ڈاکیومینٹری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں ایڈیٹنگ کر کے ناظرین کو گمراہ کیا گیا۔
  3. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔