امریکہ کا ایرانی آئل ٹینکر پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد امریکہ بحری جہاز فرار ہو گئے: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان میں امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے جاسک کی بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی نیوی نے ’شدید دھماکا خیز وارہیڈز‘ کے ذریعے اپنا ردِعمل دیا اور ’انٹیلیجنس نگرانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی دشمن کو نمایاں نقصان پہنچا اور دشمن کے تین حملہ آور جہاز فوری طور پر آبنائے ہرمز کے علاقے سے فرار ہو گئے۔‘