ٹرمپ کے عالمی ٹیرف منصوبے پر امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی، برطانیہ میں جوابی اقدام پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد امریکہ کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ مثلاً ٹیکنالوجی کمپنی ایپل، جس کی مصنوعات چین میں تیار ہوتی ہیں، کے حصص کی قدر میں نو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھر برطانیہ نے اِن امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کی ہے جن پر جوابی ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

خلاصہ

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف: آپ کا کسی ایک کے ساتھ ایسا کرنا تو یہ سب کے لیے برابر ہو گا، صدر یورپی کمیشن
  • 'یہ کسی دوست کا کام نہیں': آسٹریلیا ٹرمپ کے ٹیرف پر ناراض
  • پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف عوام کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے: رنا ثنا اللہ
  • اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ کے رہائشیوں سے حماس کے خاتمے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔
  • اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • یونیسیف کے مطابق غزہ میں ایک بار پھر بچوں کو جان لیوا تشدد اور محرومی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد اب تک 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں: یونیسیف

    اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں ایک بار پھر کارروائیاں شروع کی تھیں اور الزام عائد کیا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کو بڑھانے اور غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشناسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں ایک بار پھر کارروائیاں شروع کی تھیں اور الزام عائد کیا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کو بڑھانے اور غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں میں کم از کم 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    یونیسیف کے مطابق اس دوران 609 بچے زخمی بھی ہوئے۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھیرین ریسل کا کہنا تھا کہ 'غزہ میں جنگ بندی کے بعد غزہ کے بچوں کو زندگی جینے کا اور اسے دوبارہ بحال کرنے کا موقع ملا تھا جس کی انھیں اشد ضرورت تھی۔'

    'لیکن اب ایک بار پھر بچوں کو جان لیوا تشدد اور محرومی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔'

    اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں ایک بار پھر کارروائیاں شروع کی تھیں اور الزام عائد کیا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کو بڑھانے اور غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے رواں برس جنوری میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں 'بلا اشتعال بمباری' دوبارہ شروع ہو چکی ہے اور 31 مارچ سے قبل آخری 10 دنوں میں سینکڑوں بچے زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

    یونیسیف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بے گھر ہونے والے بچوں کی ہے جو خیموں یا تباہ شدہ مکانات میں رہ رہے تھے۔

    خیال رہے یونیسیف غزہ میں حماس کی زیرِ انتظام وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار استعمال کرتا ہے جبکہ اسرائیل ان اعداد و شمار کو تواتر سے غیرمستند قرار دیتا آیا ہے۔

    تاہم اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے ان اعداد و شمار کو قابل انحصار سمجھتے ہیں۔

    خیال رہے اسرائیل نے بی بی سی سمیت تمام بین الاقوامی صحافی اداروں کے غزہ میں آزادانہ داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسی سبب اسرائیل یا حماس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی آزادنہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ 'اپنی آپریشنل سرگرمیوں میں عام شہریوں کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں' اور 'تمام بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں' کو پورا کر رہے ہیں۔

    یونیسیف کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد گذشتہ 18 مہینوں میں اطلاعات کے مطابق مجموعی طور 15 ہزار بچے ہلاک اور 34 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

  2. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • منگل کو سندھ کے محکمہ داخلہ نے لوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کے خلاف جاری کیا گیا ایم پی آرڈر واپس لے لیا جس کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔
    • میانمار کی فوج کے سربراہ کے مطابق 28 مارچ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 4500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
    • افغانستان میں بر سرِ اقتدار طالبان حکومت کے وزیر برائے پناہ گزین مولوی عبدالکبیر نے ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی جبری واپسی روکیں اور انھیں رضاکارانہ طور پر ملک واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
    • انڈیا کی ریاست راجستھان میں تیزاب کی ایک فیکٹری میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ریاست گجرات میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
  3. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔