ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کے خلاف 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لیے
انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف 10 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لیے ہیں۔
ایشان کشن 40 گیندوں پر 77 جبکہ ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ شاداب خان نے ایک اوور میں 17، شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور میں 15 جبکہ ابرار احمد نے دو اوورز میں 24 رنز دیے ہیں۔





