پاکستان اپنی ہی پارٹی سے باہر ہونے کے قریب: سست بیٹنگ، بے اثر بولنگ اور کوہلی کی سنچری کی بدولت انڈیا سے چھ وکٹوں سے شکست

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پانچواں میچ انڈیا اور پاکستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

خلاصہ

  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان گروپ اے کا تیسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
  • آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
  • گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
  • انڈیا اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔
  • اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں آگے جانا چاہتا ہے تو اسے آج کے میچ میں انڈیا کو شکست دینا ہو گی۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, سعود کی نصف سنچری مکمل، رضوان کے ساتھ 90 رنز کی شراکت، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 63 گیندوں پر پچاس رنز مکمل کئے۔ سعود شکیل نے محمد رضوان کے ساتھ 90 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ایک ایسے وقت میں سہارا دیا جب پاکستان کی 47 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھی۔

    اس وقت پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ہیں اور محمد رضوان 41 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 30 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔

  2. ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کا دور دیکھ کر خوشی ہوئی‘، پاکستان کی سست بیٹنگ پر سوشل میڈیا پر تبصرے

    دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان انڈیا کے خلاف انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پاور پلے میں محض 47 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل انتہائی محتاط انداز میں اننگز لے کر چل رہے ہیں۔

    پاکستان نے اب تک 28ویں اوورز میں 119 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے جارحانہ انداز نا اپنانے پر سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے سست بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. پاکستان کی انتہائی سست بیٹنگ، 20 اوورز کے اختتام پر صرف 79 رنز

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان انڈیا کے خلاف انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پاور پلے میں محض 47 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل انتہائی محتاط انداز میں اننگز لے کر چل رہے ہیں۔

    پاکستان نے اب تک 20 اوورز کے اختتام پر صرف 79 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

    پاکستان کی اننگز میں اب تک 80 ڈاٹ بالز رہے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ڈاٹ بالز زیادہ ہونے کا مسئلہ کافی دیر سے چل رہا ہے اور پاکستان اپنی حکمت عملی میں اس پر توجہ نہیں دے پایا ہے۔

    انڈیا اس وقت کھیل پر حاوی ہے اور کرک انفو کی ون پریڈکشن کے مطابق انڈیا کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد ہیں۔

  4. ڈرنکس بریک: پاکستان 2-61

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چودہ اوورز کے اختتام پر اس وقت ڈرنکس بریک ہوئی ہے۔ انڈیا اوور ریٹ سے نو منٹ پیچھے ہے

    جبکہ پاکستان کے 61 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ پاکستان سست کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 25 گیندوں قبل پاکستانی بیٹرز نے کوئی باؤنڈری لگائی تھی۔

    اس وقت سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہے اور انتہائی محتاط انداز میں اننگز کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ آج پھر کوئی بڑا سکور بورڈ پر بنانے میں ناکام رہا ہے۔

  5. پہلے پاور پلے کے اختتام پر انڈیا کا پلڑا بھاری، پاکستان کے 52 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہge

    پاکستان اور انڈیا کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے چیمیئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پہلے پاور پلے کے اختتام پر انڈین ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

    پاکستان نے دس اوورز کے اختتام پر 52 رنز بنائے اور اس کے دونوں اوپننگ بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ نویں اوور میں گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر کے ایل راہول کو کیچ پکڑا بیٹھے۔

    اس کے اگلے ہی اوور میں پاکستان کو 47 کے رنز پر دوسرا نقصان ہوا جب امام الحق ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انھوں نے 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بنائے۔

  6. بریکنگ, پاکستان کی 47 رنز پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، امام الحق رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے نویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہر دک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں اوپنر امام الحق ایک شارٹ رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انھوں نے 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بنائے۔

  7. بریکنگ, پاکستان کی 45 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ

    پاکستان کو 45 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور بابر اعظم 23 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ کے ایل راہل نے ان کا کیچ پکڑا ہے۔

    بابر اعظم نے ہاردک پانڈیا کے اوور کا آغاز پر اعتماد انداز میں کرتے ہوئے چوکے سے کیا تھا تاہم اگلی ہی گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئے

  8. انڈین بولنگ سپیل میں پہلی تبدیلی، شامی کی جگہ ہاردک پانڈیا

    انڈیا کی جانب سے اب تک نپی تلی بولنگ کی گئی ہے اور پاکستانی بیٹرز کو بازو کھولنے کا زیادہ موقع نہیں دیا ہے۔ چھ اوورز کے بعد انڈین بولنگ سپیل میں پہلی تبدیلی کی گئی ہے اور محمد شامی کی جگہ ہاردک پانڈیا کو پاور پلے میں اٹیک کے لیے لایا گیا ہے۔

    اس سے قبل محمد شامی کو پانچویں اوور کے اختتام پر فیلڈ سے باہر جاتے دیکھا گیا تھا۔

    پاکستان کے آٹھ اوورز کے اختتام پر بنا کسی نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں۔

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بابر اعظم کا پراعتماد انداز، ہرشت رانا کو چوتھے اوور میں دو چوکے

    بابر اعظم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنبابر اعظم

    ہرشت رانا کے دوسرے اوور میں بابر اعظم نے دو چوکے لگائے جس کے بعد پاکستان کا سکور چار اوورز میں بنا کسی نقصان کے 22 رنز ہو گیا۔

  10. تین اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 14 رنز بنا لیے

    چیمینئز ٹرافی کے انڈیا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کے اوپننگ سٹینڈ نے محتاط انداز میں اننگز کی شروعات کی ہے اور تین اوورز کے اختتام میں بنا کسی وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی ٹیم نے 14 رنز بنا لیے ہیں۔

  11. پہلے اوور میں محمد شامی کی پانچ وائیڈز

    انڈین فاسٹ بالر محمد شامی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنانڈین فاسٹ بالر محمد شامی

    انڈیا کے فاسٹ بالر محمد شامی نے پانچ وائیڈ بالز کروائی۔ پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور چھ رن تھا جس میں سے پانچ رنز وائیڈ کی صورت میں ملے تھے۔

  12. بابر اعظم اور امام الحق کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کر دیا

    امام

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور امام الحق نے اننگز کا محتاط آغاز کر دیا۔ اس میچ میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فخر گذشتہ میچ میں زخمی ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

    انڈیا کی جانب سے بالنگ کا آغاز دائیں ہاتھ سے گیند کروانے والے محمد شامی نے کیا۔

  13. پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی، فخر زمان کی جگہ امام الحق بطور اوپنر شامل

    امام الحق کو فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ،تصویر کا ذریعہGett

    ،تصویر کا کیپشنامام الحق کو فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی زخمی فخر زمان کی جگہ امام الحق بطور اوپنر کھیل رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، سعود شکیل، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    انڈیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  14. پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ٹاس

    ،تصویر کا ذریعہGett

    انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انڈیا اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    اگر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اسے آج کے میچ میں انڈیا کو شکست دینا ہوگی۔

  15. ’یہ بابر اعظم کے کریئر کی بقا کا سوال ہے‘, سمیع چوہدری، کرکٹ تجزیہ کار

    پاکستان کا المیہ مگر یہ ہے کہ عہد حاضر میں اس کا سب سے بڑا آرٹسٹ سپن پڑھنے سے چُوک جاتا ہے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنپاکستان کا المیہ مگر یہ ہے کہ عہد حاضر میں اس کا سب سے بڑا آرٹسٹ سپن پڑھنے سے چُوک جاتا ہے

    سپن کو کھیلنا پیس کے خلاف بلے بازی سے کہیں بڑا آرٹ ہے۔ پاکستان کا المیہ مگر یہ ہے کہ عہد حاضر میں اس کا سب سے بڑا آرٹسٹ سپن پڑھنے سے چُوک جاتا ہے گو کہ پیس کے خلاف ابھی بھی بابر اعظم کی مہارت قابلِ رشک ہے۔

    ستم ظریفی اس المیے کی یہ ہے کہ بابر اعظم کو درپیش سپنرز کا معیار بھی دور دور تک مرلی دھرن و شین وارن سا نہیں مگر سابق پاکستانی کپتان کے قدم پھر بھی سپنرز کی اندر آتی گیند کو دیکھتے ہی ڈولنے لگتے ہیں۔

    آج کا میچ بابر اعظم کے کریئر کی بقا کے لیے کیوں ضروری ہے اس بارے میں جاننے کے لیے پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم

  16. آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور انڈیا کے میچ سے متعلق خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید

    انڈیا کے کپتان روہت شرما میچ سے قبل پچ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنانڈیا کے کپتان روہت شرما میچ سے قبل پچ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے مابین گروپ اے کا تیسرا میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

    گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انڈیا اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔

    اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اسے آج کے میچ میں انڈیا کو شکست دینا ہوگی۔