ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے یورپی یونین نے ’میپنگ سروس‘ فعال کر دی
یورپی یونین نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی درخواست پر صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کے لیے اپنی میپنگ سروس، جسے ’کوپرنیکس‘ پکارا جاتا ہے، کو فعال کر دیا ہے۔
کوپرنیکس سسٹم ’سیٹلائٹ امیجری‘ کے ذریعے میپنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یورپین کمشنر فار کرائسز مینجمنٹ جینز لینارسک نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایسا ایران کی درخواست پر کیا ہے۔
کوپرنیکس پروگرام یورپی خلائی ایجنسی کے تعاون سے یورپی یونین کا ایک سیٹلائٹ پروگرام ہے اور اس میں زمین کا مشاہدہ کرنے اور اعلیٰ معیار کی تصاویر ریکارڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔