ایران نے امریکی حملوں کے خلاف سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط بھیج دیا
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خطوط بھیجے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر ’اقوامِ متحدہ کے منشور اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اقدامات ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہیں۔