ساشا کی نئی فلم صرف بالغوں کے لیے

بورات
،تصویر کا کیپشنخیال ہے کہ بورات کی نئی فلم بھی کامیاب ہو گی
وقت اشاعت

فلم سٹار ساشا بیرن کوہن کی نئی فلم کی ریٹنگ کے مطابق فلم کو سترہ سال یا اس سے کم عمر بچوں کے دیکھنے پر پابندی ہو گی۔

فلم انڈسٹری کے ورائٹی میگزین کے مطابق فلموں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موشن پیکچر ایسوسی ایشن آف امریکہ ( ایم پی اے اے) نے فلم کے کئی جنسی مناظر پر اعتراضات کیے ہیں۔ ان اعتراضات کے بعد ادارے نے امریکہ میں نمائش کے لیے فلم کو این سی سترہ کی ریٹنگ دی ہے۔

تاہم فلم بنانے والوں کوامید ہے کہ ریٹنگ کو ’آر‘ کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے فلم کو سترہ سال یا اس سے کم عمر کے بچے بالغ افراد کے ساتھ جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

فلم کو ایم پی اے اے کے سامنے درجہ بندی کے لیے پیش کرنے سے پہلے کاٹ چھانٹ کی گئی تھی اور تبدیلیوں کے ساتھ ڈی وی ڈی پر جاری کیا جائے گا۔

ساشا بیرن کوہن کی نئی فلم ایک کردار برونو کے ارد گرد گھومتی ہے جو آسڑیلیا کے ایک ٹی وی چینل میں فیشن رپورٹر ہے یہ کردار ساچا بیرن کوہن نے ٹی وی شو دا علی جی شو کے لیے تخلیق کیا تھا۔

خیال ہے کہ بورات کی نئی آنے والے فلم بھی گذشتہ فلم کی طرح کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ جبکہ بورات کی پہلی فلم کی شروع میں ریٹنگ این سی سترہ تھی جسے بعد میں تبدیل کرکے آر کر دیا گیا تھا۔

اس نئی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ امریکہ میں کی گئی ہے اور اس کی نمائش دس جولائی سے کی جائے گی۔