سارہ خان، فلک شبیر کی منگنی: ’یہ ہم بھی ہو سکتے تھے لیکن آپ تو میری طرف دیکھتے ہی نہیں‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہInstagram

،تصویر کا کیپشنسارہ خان اور فلک شبیر
وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 3 منٹ

سنہ 2012 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’بڑی آپا‘ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سارہ خان کا نام گذشتہ رات سے پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اس کی وجہ ان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی خبر ہے، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل خوش کر دیے ہیں۔

ویسے تو سیلیبرٹیز کی شادی بیاہ اور منگنی کی خبر سن کر مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو ہی جاتا ہے مگر اس خبر سے پاکستان کی سوشل میڈیا فیملی کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔

اس کی ایک وجہ سارہ خان کا وہ بندھن تھا جو ٹوٹ گیا تھا۔ اس بندھن کے ٹوٹنے پر بہت سے صارفین کی سارہ خان کے ساتھ ہمدریاں بڑھیں تھیں۔

اداکارہ سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کے چرچے تھے اور دونوں نے ایک ساتھ سکرین پر کام بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ خان نے اردو نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں آغا علی سے تعلق کے خاتمے کے بارے میں کہا تھا کہ اُس نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا۔۔ اس لیے راستے جدا کر لیے۔

اس تعلق کے ختم ہونے کے بارے میں آغا علی نے مقامی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ سارہ خان بہت اچھی لڑکی ہیں اور وہ اُن کی اور اُن کے کام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خیر یہ تو بات ہوئی ماضی کی لیکن گذشتہ روز جب فلک شبیر کی گھٹنوں کے بل بیٹھے سارہ کو پرپوز کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تو صارفین نے دھڑا ڈھر نہ صرف اس ویڈیو کو شیئر کیا بلکہ دل کھول کے اس جوڑے کو مبادکباد بھی دی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

اپنے انسٹاگرام پر سارہ خان نے بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا میں نے ہاں کر دی۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

ایک صارف حبیبہ نے لکھا کہ سارہ خان کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ اللہ ہمارے لیے بہتر اور خوبصورت منصوبہ بناتا ہے۔

جب سب نے کہا کہ سارہ تم اس سے بہت بہتر کی مستحق ہو تو اُن کا مطلب تھا فلک شبیر۔ ماشااللہ پیارا جوڑا۔

ایک اور صارف نے سارہ خان کی آغا علی اور فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’اس سے لے کر اس تک۔ یقیناً اللہ سب سے بہتر منصوبے بناتا ہے۔‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/k_abjao0

ایش نامی ایک صارف نے لکھا ’جو صحیح ہے اور جسے آپ کے لیے بنایا ہے وہ آپ کے پاس آئے گا چاہے کچھ بھی ہو۔'

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/this_is_ashna

بلال نے اُن کی ایک ساتھ وڈیو شیئر کی اور لکھا ’وہ جس طرح اُسے ہنساتا ہے اور وہ جس طرح ہنستی ہے۔‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/Bilalwaince

ایک اور صارف نے لکھا: ’ہر محبت کی منزل ایسی ہو۔‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/court_girll

صارف عدنان کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں مگر کچھ لوگوں نے اُن کی افسردگی بڑھا دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی قسمت میں فی الحال یہ خوشی نہیں۔

ایک اور منچلے صارف جنہوں نے اپنا نام دیوا لکھا اُن کا کہنا تھا کہ ’سب کی شادی ہو رہی ہے بس ایک میں ہی ہوں جس نے کنوارا مرنا ہے۔‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/Areejeyyyy

ایک صارف نے تو اپنی ’محبت‘ کا نام لیے بغیر یہ تک لکھ دیا کہ ’ڈیئر کرش، یہ ہم بھی ہو سکتے تھے لیکن آپ تو میری طرف دیکھتے ہی نہیں۔‘

سارہ خان، فلک شبیر

،تصویر کا ذریعہTwitter/Aneeza_kokab