مالی مشکلات کے باعث مارمٹس اب ’اونلی فینز‘ پر
مالی مشکلات کے باعث مارمٹس اب ’اونلی فینز‘ پر
وقت اشاعت
مارمٹس اب ’اونلی فینز‘ پر بھی آ گئے ہیں۔ کولوراڈو کے ماہرِ حیاتیات ڈاکٹر ڈینیئل بلمسٹین نے اپنی یونیورسٹی کی مارمٹس ریسرچ لیب کے لیے فنڈز کی کمی کے خدشے کے بعد یہ اکاؤنٹ شروع کیا ہے۔ اس اکاؤنٹ پر مارمٹس کی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، جن میں یہ جانور دوڑتے یا اپنی بلوں سے باہر نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔ لوگ ان ویڈیوز کو پسند کرنے پر ٹپس دیتے ہیں۔
اب تک اس اکاؤنٹ سے 5,000 ڈالر سے زیادہ ٹپس حاصل ہو چکی ہیں۔



