افریقہ کی ’سنیک گرل‘ سانپوں کے تحفظ کے لیے سرگرم

افریقہ کی ’سنیک گرل‘ سانپوں کے تحفظ کے لیے سرگرم
وقت اشاعت

کہیں بھی سانپ نظر آ جائے تو اکثر لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اس خوف کو غلط فہمیاں اور روحانی عقائد مزید بڑھا دیتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان رینگنے والے جانوروں کے بارے میں بہت سے غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ رینگنے والے جانوروں کی ماہر تائیوو اوکیکیولا کو بعض لوگ 'چڑیل' تک کہہ چکے ہیں، تاہم وہ اس کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے سانپوں کے تحفظ کے بارے میں آگہی پھیلانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔