’کشمیر میں نقصان تو ہوا ہے، دونوں طرف کا ہوا ہے‘
’کشمیر میں نقصان تو ہوا ہے، دونوں طرف کا ہوا ہے‘
وقت اشاعت
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے منظرِ عام پر آنے والی ہلاکتوں کی اطلاعات ’پروپیگنڈا‘ پر مبنی ہیں۔
بی بی سی نیوز کے عثمان زاہد کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب رانا ثنا اللہ سے راولاکوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کب کہا کہ وہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی؟ لیکن جو پروپیگنڈا ہے کہ 400 ہلاکتیں ہوئی ہیں، وہ غلط ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’نو جون سے اگر آپ دیکھیں تو ہلاکتوں کی تعداد دو ہندسوں میں ہو سکتی ہے، لیکن اس میں پولیس اور رینجرز کے لوگ بھی شامل ہیں۔‘






