مسجد نبوی میں نعرے بازی کے جرم میں سزا پانے والے پاکستانی شہباز شریف کی درخواست پر رہا

مسجد نبوی

،تصویر کا ذریعہMASJID E NABVI

وقت اشاعت

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر رواں برس اپریل میں مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کر کے مقاماتِ مقدسہ کی حرمت پامال کرنے والے پاکستانیوں کی سزا معاف کر کے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ واقعہ وزیر اعظم شہباز شریف کے گذشتہ دورۂ سعودی عرب کے دوران پیش آیا تھا جب ان کے وفد کے دو ارکان وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حامیوں نے نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس واقعے کی ملکی و غیر ملکی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اس احتجاج سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

اس نعرے بازی کے بعد سعودی حکام نے سات پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا اور مدینہ منورہ کی عدالت نے ان میں سے تین کو آٹھ سال، تین کو چھ سال جبکہ ایک شخص کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد، انس، ارشد، محمد سلیم اور طاہر ملک شامل تھے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے، جو آج کل دوبارہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں درگزر سے کام لیتے ہوئے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم نے اس اعلان پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس واقعے پر پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے بھی توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مسجد نبوی میں شہباز شریف

،تصویر کا ذریعہPMO

اس مقدمے میں کہا گیا تھا کہ 'عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹرعامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قرآن کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔'

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اس مقدمے میں 'عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔' دوسری طرف تحریک انصاف نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔