ویکیوم کلینر چارجنگ پر لگا رہ جانے سے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی
ویکیوم کلینر چارجنگ پر لگا رہ جانے سے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی
وقت اشاعت
چھٹیوں سے واپس آنے پر گھر والوں نے دیکھا کہ ان کے بیڈروم میں آگ لگنے کی وجہ سے جل چُکا تھا۔ ایسا اس لیے ہوا کہ وہ گھر سے جانے سے قبل ویکیوم کلینر کو چارجنگ سے اُتارنا بھول گئے تھے۔ یہ واقعہ برطانیہ کے شہر پیٹربرو میں پیش آیا۔
کیمبرج شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس نے واقعے کے بعد جلے ہوئے کمرے اور ویکیوم کلینر کی باقیات کی ویڈیو جاری کی۔ آگ کی شدت تو کافی زیادہ تھی مگر خوس قسمتی سے بیڈروم کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے آگ گھر کے باقی حصوں تک نہیں پھیلی۔



