پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟
وقت اشاعت

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسپیکٹر جنرل آف پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’پرتشدد عناصر‘ کی فائرنگ کے نتیجے میں راولاکوٹ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ’کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے تین افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘

دوسری جانب حال ہی میں کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ سی ایم ایچ کے باہر موجود تمام مظاہرین پُرامن تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرامن افراد پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس سے کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں اور اب وہاں کیا صورتحال ہے، جانیے ہمارے ساتھی شہزاد ملک سے۔۔۔

فلمنگ: فرقان الٰہی

ایڈیٹنگ: نعمان مسرور