آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دبئی میں پرانے مندر کی تعمیر کے 50 برس بعد بننے والا شہر کا سب سے بڑا مندر تصاویر میں
متحدہ عرب امارات کی جانب سے دبئی کا سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیرِ رواداری و ہم آہنگی شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور انڈیا کے متحدہ عرب امارات کے لیے سفیر سنجے سدھیر نے بھی شرکت کی۔
چار اکتوبر کو دبئی کے جبل علی ولیج میں حکام اور بین المذاہب رہنماؤں کی جانب سے اس مندر کا افتتاح کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اس مندر میں جس ہال میں عبادت کی جائے گی اس کا رقبہ تقریباً پانچ ہزار مربہ فٹ ہے جب کہ اس میں 1500 افراد ایک وقت میں عبادت کر سکیں گے۔
اس سے قبل دبئی میں دو چھوٹے مندر ہوا کرتے تھے جو پرانی عمارتوں کے کمروں میں بنائے گئے تھے۔
خبر رساں ادارے رؤٹرز کے مطابق یہ مندر دبئی میں پرانے مندر کی تعمیر کے 50 برس بعد بنایا گیا ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ نہ صرف عبادت کی جگہ ہو گی بلکہ ایک 'علم کا مرکز' اور 'معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے' بھی اہم ثابت ہو گا۔
اس مندر کا افتتاح ہندوؤں کے تہوار دسہرہ کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے کیا گیا۔
اس افتتاحی تقریب کے منتظم راجو شروف نے اس موقع پر کہا کہ 'آج دبئی میں مندر کا باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے۔ یہ مندر ’بر دبئی‘ میں پرانے مندر کی تعیمر کے 50 برس بعد تعمیر کیا گیا ہے۔ '
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ بھی پڑھیے
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس مندر میں 16 مختلف مورتیاں رکھی گئی ہیں تاکہ تمام ہندوؤں کو یہاں عبادت کرنے کا موقع مل سکے۔
اس مندر میں تمام مذاہب کے افراد کو آنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس سے قبل اس کا غیر رسمی افتتاح یکم ستمبر کو کیا گیا تھا جب ہزاروں سیاحوں کو یہاں آ کر اس مندر کا فنِ تعمیر دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔