آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
خاتون کو غلطی سے اکاؤنٹ میں آنے والے 70 لاکھ ڈالر ایک سال بعد واپس کرنے پڑ گئے
جب 70 لاکھ ڈالر اتفاقی طور پر تھیوامانوگیری منی ویل کے بینک اکاؤنٹ میں آئے تو انھوں نے سوچا کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہیں۔
لیکن اب وہ اور ان کے کچھ قریبی دوست مشکل میں ہیں۔ آسٹریلوی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ انھیں رقم واپس کرنی ہو گی۔
اس کے علاوہ انھیں اس پر سود اور قانونی کارروائی کی فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔ یہ سب مئی 2021 کے آغاز میں ہوا جب کرپٹو ڈاٹ کام نے منی ویل کے اکاؤنٹ میں ایک سو آسٹریلوی ڈالرز کی زیر التوا ادائیگی کے لیے لین دین کیا۔
تاہم جنوب مشرقی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رہنے والے منی ویل کو 100 ڈالر کی بجائے 10474143 آسٹریلین ڈالر (تقریباً 70 لاکھ امریکی ڈالر) ملے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ غلطی لین دین کرنے والے شخص کی تھی۔ اس نے منی ویل کا اکاؤنٹ نمبر اس جگہ ڈال دیا جہاں رقم جمع کرنی تھی۔
غلطی کا احساس
منی ویل ایک پل میں کروڑ پتی بن گئیں اور اس رقم کو سنبھالنے کے لیے ان کے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں تھی۔
اگلے چند ماہ میں انھوں نے اکاؤنٹ میں موجود رقم کا بڑا حصہ اپنے دوست کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔
اس دوست نے اپنی بیٹی کے اکاؤنٹ میں تقریباً تین ملین ڈالر ڈالے اور میلبورن کے شمال میں ایک گھر بھی خرید لیا۔ اس نے یہ گھر ملائیشیا میں رہنے والی اپنی بہن کے نام پر خریدا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
چار کمروں، چار باتھ رومز، سنیما روم، جم اور ڈبل گیراج پر مشتمل یہ گھر 500 مربع میٹر پر بنایا گیا تھا اور اس کی قیمت ساڑھے 13 لاکھ ڈالر تھی۔
ساتھ ہی، کرپٹو کرنسی کمپنی کو اپنی غلطی کا احساس ہونے میں کئی مہینے لگ گئے۔
آسٹریلیا کے صوبے وکٹوریہ کی سپریم کورٹ کے جسٹس جیمز ایلیٹ نے جمعے کے روز کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ درخواست گزار کو سات ماہ بعد اس بڑی غلطی کا علم ہوا۔‘
یہ بھی پڑھیے
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف پوری رقم بلکہ اس پر اٹھنے والے سود اور قانونی اخراجات بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ منی ویل کی بہن کو گھر فروخت کرنا ہو گا کیونکہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ غلطی سے خریدا گیا تھا۔
کرپٹو کرنسی کمپنی نے اس سال فروری میں قانونی کارروائی شروع کی اور منی ویل سے منسلک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے میں کامیاب رہی۔
تاہم، جب تک کرپٹو نے اکاؤنٹس منجمد کیے، منی ویل نے زیادہ تر رقم دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی تھی۔
منی ویل کے اثاثے منجمد ہونے کے دو ہفتے بعد، اس کی بہن کوٹھی کی مالک بن گئی۔
کرپٹو کرنسی کمپنی نے مطالبہ کیا تھا کہ منی ویل کی بہن کا اکاؤنٹ بھی منجمد کیا جائے۔ اب عدالت نے انھیں کوٹھی فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔