کویت: شدید گرمی پر لعن طعن کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

Vehicles transit at a road shrouded in heavy dust in Kuwait City, Kuwait, 13 June 2021

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکویت میں گرد و غبار یا ریت کے ساتھ آنے والی آندھی معمول ہے (فائل فوٹو)
وقت اشاعت

کویت میں حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شدید گرمی پر لعن طعن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک اور پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو سخت گرمی کی وجہ سے گالیاں دیتے اور ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ شخص ریت کے طوفان میں سے ڈرائیو کرتا ہوا گزر رہا ہے۔

کویت میں اس برس اب تک درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ’غیر مہذب‘ ویڈیو پر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مقامی میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ یہ شخص مصری شہری ہے اور اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کا یہ ملک ویسع پیمانے پر غیر ملکی افرادی قوت پر انحصار کرتا ہے اور اس پر اکثر ان مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم نہ کرنے سے متعلق تنقید بھی کی جاتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ کے منظرعام پر آنے کے بعد اس شخص سے اظہار یکجہتی کے طور پر بعض دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی موسم س متعلق اپنی تنقیدی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔