آسٹریلیا: نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، 18 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

وقت اشاعت

شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی سے 18 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا ہے جس کے بعد کئی گھر تباہ جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشدید بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی کے متعدد علاقے زیر آب آئے ہیں۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ ’پچاس برسوں میں ایک بار رونما ہونے والا یہ واقعہ‘ آئندہ پورے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے اور انھوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم سکاٹ موریسن نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے فنڈز کی پیشکش کی ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس علاقے میں شہروں کی سڑکیں اور بڑی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر زیر آب ہیں۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیلابی ریلے نے پورے پورے مکانوں کو زیر آب کر دیا ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشدید سیلاب کے باعث اس گھر کی بنیادیں بہہ گئی ہیں۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق متاثرہ علاقے سے 18 ہزار افراد کو اب تک نکالا جا چکا ہے۔