آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فرانس: ’دس لاکھ ڈالر کی منشیات‘ اصل میں پسی ہوئی مٹھائی نکلی
اس ہفتے پیرس میں پولیس نے اعلان کیا کہ ایک ’کامیاب تحقیقات‘ اور چھاپے میں خطرناک منشیات ایم ڈی ایم اے اور ایکسٹیسی برآمد کی ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔
لیکن اگر یہ کہا جائے کہ اس کارروائی کا ’پھل‘ پولیس کو کچھ مختلف انداز میں ملا ہے، تو غلط نہیں ہوگا۔
ان تحقیقات سے قریبی طور پر منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ گلابی پاؤڈر حقیقت میں پسی ہوئی مٹھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ فرانس میں مٹھائی کی سب سے مشہور برانڈز میں سے ایک ہیریبو کی تیار کردہ ’پسی ہوئی تقدا اسٹرابیری تھی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لی پیریسیئن کی رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے کیونکہ پولیس کو چوری شدہ موبائل فونز کے علاوہ ایکسٹیسی ٹیبلٹ تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین بھی ملی ہے۔
لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ابتدا میں ضبط کیے گئے اس سامان کو غیر قانونی منشیات کیوں بتایا گیا تھا اور نہ ہی یہ کہ ایک عام سی مٹھائی کی اتنی بڑی مقدار کو کیوں پیس کر پاؤڈر بنایا گیا تھا۔
پکڑی گئی 'منشیات' کی شناخت میں غلطی ممکن ہے۔ گذشتہ سال تھائی لینڈ میں حکام نے دعویٰ کیا کہ اُنھوں نے ملک کی سب سے بڑی کیٹامائن کھیپ ضبط کی ہے مگر بعد میں یہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والا پاؤڈر نکلا۔