کورونا وائرس: جب بیٹی نے ماں کو اپنے سامنے دم توڑتے دیکھا

،تصویر کا ذریعہAnabel Sharma
کورونا میں مبتلا مسز شرما نے اسی وائرس کا شکار ہونے والی اپنی والدہ کو ہسپتال میں اپنے ساتھ موجود بستر پر آخری سانسیں لیتے دیکھا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔
ماریا ریکو کی عمر 76 برس تھی وہ لیسٹرشائر کی مکین تھیں۔ یہ بات جانتے پوئے بھی کہ ایسا کرنے سے وہ جلدی مر جائیں گی انھوں نے اپنی دونوں بیٹیوں سے آخری بار بات کرنے کے لیے اپنے آکسیجن ماسک کو ہٹایا۔
انابیل شرما اس کے بارے میں کہتی ہیں کہ وہ دل کو دکھ بہچانے والا لمحہ تھا۔ لیکن وہ کہتی ہیں کہ میں خوش ہوں کہ میری ماں موت کے وقت تنہا نہیں تھی۔
مسز شرما نے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی اور اپنی والدہ کی تصویر جاری کی ہے۔
’سکون‘
مسز شرما بتاتی ہیں کہ جب ان کی والدہ نے ماسک ہٹایا تو اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
وہ بتاتی ہیں کہ میری والدہ نے ڈاکٹرز سے کہا کہ ان کا ماسک ہٹا دیں تو انھیں بتایا گیا کہ اگر ایک بار آپ کو آکسیجن سے ہٹا دیا جائے گا تو اس کے بعد آپ زیادہ جی نہیں پائیں گی۔
مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ کہتی ہیں کہ ان کی والدہ نے کہا کہ ہاں میں جانتی ہوں لیکن میں نے بہت جی لیا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ والدہ جب بات کرنے کے قابل ہوئیں تو ہمیں ان کے ساتھ پانچ منٹ دیے گئے۔ اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں۔
انھوں نے ہمیں بتایا کہ وہ موت سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ مرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ مقابلہ کرنا تھا کیونکہ میرے بچے گھر پر تھے۔

،تصویر کا ذریعہAnabel Sharma
مسز شرما کی بہن سوسانا کو بھی اس موقع پر حفاظتی آلات پہن کر آنے کی اجازت دی گئی۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنی والدہ کی آخری سانس تک ان کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔
وہ کہتی ہیں کہ یہ بات مجھے تسلی دیتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ تھے اور میری والدہ کے لیے بھی یہ اطمینان کی بات تھی۔
مسز ریکو اپنی بیٹی مسز شرما ان کے شوہر اور تین بیٹوں کے ہمراہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
ان کے خیال میں ان کے ایک بیٹے کو سکول سے کورونا وائرس منتقل ہوا اور پھر وہ خوفناک انداز میں تیزی سے پورے گھر کے افراد میں پھیل گیا۔
وہ کہتی ہیں کہ میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور دوسروں کے بارے میں بھی سوچیں۔

،تصویر کا ذریعہAnabel Sharma
اکتوبر میں ایک ہی دن مسز شرما اور ان کی والدہ لیسسٹر رائل انفرمری ہسپتال میں داخل ہوئیں اور مسز راکو کی موت یکم نومبر کو ہوئی۔
ان کی آخری رسومات کو مسز شرما کے لیے لائیو سٹریم کیا گیا جو کہ اس وقت ہسپتال میں ہی زیر علاج تھیں۔

،تصویر کا ذریعہAnabel Sharma
مسز شرما جنھیں گھر پر مسلسل آکسیجن پر رہنا ہوتا ہے کیونکہ ان کے پھیپھڑے وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ والدہ اس بارے میں بہت اچھی طرح جانتی تھیں کہ کیا ہونے والا ہے اور انھیں معلوم تھا کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب نہیں ہو سکتیں ان کا بہت زیادہ علاج ہو چکا ہے۔
وہ انپی ماں کے بارے میں بتاتی ہیں کہ وہ ایک بہترین نانی تھیں جن کی قوت ارادی بہت زیادہ مضبوط تھی۔























