’لوگوں میں سرمایہ کاری کریں، آخر میں صرف وہی بچتا ہے’
وقت اشاعت
لندن کے ایک بے حد مقبول ریستوران 'دارجیلنگ ایکسپریس' کی مالک عاصمہ خان ہر برس ماہ رمضان میں 'بین المذاہب افطار' اور بے گھر افراد کے لیے کھانے کا انتظام کرتی ہیں۔ لیکن لندن میں لاک ڈاؤن کے سبب اس بار ایسا ممکن نہیں۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے وہ پہلی بار بیس مئی کو اپنی ٹیم سے ملیں اور ڈیڑھ سو لوگوں کا کھانا پکا کر طبی کارکنان کو بھیجا۔ عاصمہ خان اپنی مقبولیت کی وجہ سے نیٹفلکس کی سیریز 'شیفس ٹیبل' میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ انھوں نے بی بی سی نامہ نگار ثمرہ فاطمہ کو بتایا کہ لاک ڈاوٴن کے سبب ان کے کاروبار کو ہونے والے نقصان سے وہ کیسے نمٹ رہی ہیں۔


