امریکہ کا یوم آزادی: لڑاکا طیاروں کی سلامی

وقت اشاعت

امریکہ میں پانچ جولائئ کو یوم آزادی کے موقع پر واشگنٹن میں جشن منایا گیا جس میں ایوارڈ یافتہ گلو کاروں نے اپنے شرکا کو محظوظ کیا، امریکی کی بحری، بری اور فضائی افواج میں شامل جدید ترین لڑاکا طیاروں نے سلامی پیش کی اور شام کو آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہPaul Morigi

،تصویر کا کیپشنایوارڈ یافتہ الیکٹرانک وائلن بجانے والی فنکار لنڈسے سٹرلنگ نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپپٹال عمارت کے مغربی لان پر ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگ کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواشنگٹن میں ہونے والی یوم آزادی کی اس تقریب کا اختتام انتہائی شاندار آتش بازی کے مظاہرے پر ہوا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس جشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا اور ان کے ناقدین نے انہیں قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے اس دن کو بھی بقول ان کے سستی شہرت کے لیے استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآتش بازی کے مظاہرے کے دوران واشنگٹن کی فضا رنگ برنگی روشنیوں میں نہا گئی
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس موقع پر واشنگٹن میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے تھے اور بکتر بند گاڑیاں بھی دارالحکومت کی سڑکوں پر موجود رہیں
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی فوج میں شامل بریڈلی لڑاکا گاڑیاں بھی عوام کے لیے نیشنل مال پر لنکن کی یادگار کے قریب کھڑی کی گئی تھیں
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن’سیلوٹ ٹو امریکہ‘ کے عنوان سے یوم آزادی کے موقعے پر ہونے والے فضائی مظاہرے کے دوران اے بی ٹو سپرٹ سٹیلتھ بمبار بھی شامل کیے گئے جن کو ایف 22 ریپٹر طیاروں نے اپنی حفاظت میں لیا ہوا تھا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ہوا بازوں نے مختلف لڑاکا طیاروں کی فارمیشنز بنا کر اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی بحریہ کے فلائٹ ڈیمونسٹریشن سکاڈرن کے بلیو اینجلز نے بھی اس فضائی سلامی میں حصہ لیا
امریکہ کا یوم آزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے بھی اس موقع پر ان کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے ایک بہت بڑے مجسمے کی نمائش کی جس میں وہ ٹائلٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں