وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش: ’بیٹی وہ خوشیاں دکھائے جو آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں’

ورات کوہلی اور انوشکا شرما

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے2017 میں اٹلی میں شادی کی۔
وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 2 منٹ

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کے گھر بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کو مبارکباد دی جا رہی ہے اور ہیش ٹیگ ورات کوہلی، انوشکا شرما اور بیبی گرل ٹرینڈ کر رہا ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ۔

کوہلی نے ٹوئٹر پر اس خبر کو شیئر کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد یہ ٹرینڈ کرنے لگا۔

کوہلی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا ، ’ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

دونوں ستاروں کو انڈیا اور پاکستان سے مبارکباد کے پیغام دیے گئے

انڈین ٹیم کے کھلاڑی یزوندرا چہل اور عرفان پٹھان نے دونوں کو مبارکبارد دی

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

ہاردک پانڈیا نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'چھوٹی کو بڑی سی جپھی، جو آپ کو وہ خوشیاں دے گی جو آپ نے پہلے کبھی نھیں دیکھی ہوں گی۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

انڈین بیڈمنٹن پلیئر سائنا نہوال نے بھی مبارکباد دی

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

اے بی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'دھونی کی بیٹی، روہت کی بیٹی اور اب ورات کی بھی بیٹی'۔

انہوں نے آگے سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا 'مستقبل کی انڈین ٹیم؟'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

پاکستانی سپورٹ صحافی عبدالغفار اور احتشام الحق نے بھی کوہلی کو مبارکباد بھیجی۔

یہ بھی پڑھیے

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔

انڈین کپتان نے ٹوئٹر پر اپنے لاکھوں مداحوں کو لکھا 'انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کو شروع کرنے میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔'

اس اعلان کے بعد ، شائقین نے اس خبر کی خوشیاں منانے اور مبارکباد دینے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر کا رخ کیا۔

یہ جوڑا سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے۔ لاکھوں افراد ان کو مختلف پلیٹ فارمز پر فالو کرتے ہیں۔ اس خبر کے اعلان کہ تھوڑی ہی دیر بعد کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ کو دس لاکھ لائکس ملے۔

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کوہلی آسٹریلیا سے وطن واپس آئے جہاں انڈیا میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ انہوں نے بچے کی ولادت کے لیے رخصت لی۔

سپورٹس سٹارز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سمیت متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔