آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سربیا کے نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
سربیا کے ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے ارجنٹائین کے ڈیل پورٹو کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔
نیویارک میں اتوار کی رات کھیلے جانے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جو کو وچ نے اپنے حریف ڈیل پورٹو کو 6-3، 7-6 اور 6-3 سے فرق سے شکست دی۔
یہ نواک جوکووچ کے کریئر کا مجموعی طور پر 14 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔
نواک جوکووچ سنہ 2008، 2011، 2012، 2013، 2015 اور 2016 میں آسٹریلین اوپن، سنہ 2016 میں فرینچ اوپن، سنہ 2011، 2014، 2015 اور 2018 میں ویمبلڈن جبکہ سنہ 2011، 2015 اور 2018 میں یو ایس اوپن جیت چکے ہیں۔
جوکووچ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 جبکہ سپین کے رافیل نڈال 17 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
اس سے پہلے سنیچر کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے فائنل میں جاپانی ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے سرینا ولیمز کو 2-6 اور 4-6 سے فرق سے ہرایا۔
اوساکا نے پہلے سیٹ میں سرینا پر واضح برتری قائم رکھی جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی وہ بہت پرسکون رہیں۔ وہ جاپان کی پہلی کھلاڑی بنیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہو۔