مضر گیسوں میں کمی کے لیے گایوں کی ٹوائلٹ ٹریننگ
وقت اشاعت
جرمنی میں سائنسدانوں نے ایک تجربے میں گائے کو ٹوائلٹ استعمال کرنا سکھایا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تحقیق کر سکیں۔ اس ٹوائلٹ کے ذریعے سائنسدانوں نے گائے کا پیشاب جمع کر کے اسے صاف کیا۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں انسانوں کی سرگرمیوں کی بدولت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا قریب 10 فیصد حصہ مویشیوں سے ہوتا ہے۔ یہ گائیں کیسے ٹوائلٹ استعمال کرتی ہیں جاننے کے لیے دیکھیے ہماری ڈیجیٹل ویڈیو۔


