تصاویر: ہاتھیوں کو اٹھا کر لے جانا کتنا مشکل!

وقت اشاعت

ہاتھیوں کی رکھوالی کے لیے کینیا میں حکام نے 30 ہاتھیوں کی منتقلی کا آپریشن شروع کیا ہے جس پر 60 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنافریقی ملک کینیا نے اپنی ریاست نئیری سے 30 ہاتھیوں کی منتقلی کا آپریشن شروع کیا ہے۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان ہاتھیوں کو بےہوش کر کے ان کی گردنوں میں نگرانی کرنے والے آلے نصب کر کے انھیں ٹرکوں پر لاد کر ٹساوو نیشنل پارک منتقل کیاجا رہا ہے۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس پورے عمل پر تقریباً 60 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی گی۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکینیا میں کئی ہزار ہاتھی ہیں لیکن انھیں شکاریوں سے خطرہ ہے جو ان کے دانتوں کی خاطر انھیں مار دیتے ہیں۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسری جانب یہ ہاتھی کسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں جو ان کی فصلوں کو کچل دیتے ہیں۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمنتقلی سے قبل ہاتھیوں کے خون کا نمونہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی صحت کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننئیری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 300 کے قریب ہاتھی ہیں۔
ہاتھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکینیا میں حکام کا ارادہ ہے کہ ہاتھیوں کی رکھوالی کے لیے وہ باڑیں لگائیں گے تاکہ دانتوں کے شکاری ان تک نہ پہنچ سکیں اور نہ ہی ہاتھی انسانی آبادی کے قریب جائیں۔