انڈیا: وہ لمحہ جب انڈین ریلوے کے اہلکار نے بچے کو تیز رفتار ٹرین سے بچا لیا

،ویڈیو کیپشنانڈیا: وہ لمحہ جب ریلوے کے ملازم نے تیز رفتار ٹرین سے بچے کو بچایا
وقت اشاعت

انڈیا میں ایک ریلوے اہلکار اس وقت اپنی جان پر کھیل گئے جب ایک چھ سالہ بچہ ٹرین کی پٹڑی پر گر گیا۔ بچہ اپنی کمزور بینائی کی حامل والدہ کے ساتھ تھا اور گرنے کے بعد وہ پلیٹ فارم پر واپس چڑھنے کی جدوجہد کر رہا تھا۔ ریلوے اہلکار مییور شیلکے نے بچے کو بچانے کے لیے پٹڑی پر چھلانگ لگا دی۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ بہت 'فخر' محسوس کر رہے ہیں۔